۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان بچوں کے لیے قرآنی محفل کا انعقاد

حوزه/عشرہ کرامت کی تیسری شب حرم مطہر رضوی میں اردو زبان بچوں کے لیے انس با قرآن کے زیرعنوان قرآنی محفل منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسیکی رپورٹ کےمطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کے سربراہ نے کہا: چونکہ قرآن کریم انسانوں کو ایمانی زندگی کی تعلیم دیتا ہے اور دنیوی و اخروی سعادت و فلاح  کی ضمانت  فراہم کرتا ہے،اس  لئے   کوشش کی گئی ہےکہ ان  پرمسرت ومبارک ایا م میں قرآن کریم سے انس وعقیدت  میں اضافے  کی خاطر اور بچوں اور نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ معنوی توجہ کے لیے پروگرام رکھے جائيں،آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کے سربراہ حسین غلام پور نےکہا کہ: اس پروگرام میں فن قرآئت سے آشنا ہند وستان اور پاکستانکے پینتیسبچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی اور قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کرکے اس محفل کی معنوی فضا کو معطر و دل انگیز بنادیا۔

انہوں نے مزید کہا:اس پروگرام کی ابتداء میں منقبت خوانی اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت خاصہ کی قرائت ہوئی اور پھر قاریوں نے ایک گھنٹے تک قرآن کریم کے سورہ علق، قدر، تکویر، مرسلات و عصر کی تلاوت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے مطابق 9جولائی رات 30/8 بجے عرب زبان بچوں کے لیے حرم مطہر رضوی کے صحن جامع رضوی کے باب الہادی ہال میں انس باقرآن کے زیرعنوان قرآنی  محفل منعقد ہوگی۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .